سال 2022 میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے سرمایہ کاروں کے ساتھ سب سے زیادہ دھوکہ کیا گیا، کرنسی سے متعلق جرائم میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔
امیونیفی کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کے نقصانات 2.3 بلین ڈالر تھے جو 2022 میں بڑھ کر 3.7 بلین ڈالرتک پہنچ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں غیرقانونی کرپٹو کرنسی سرگرمیاں 20.1 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو پچھلے سال سے 2.1 بلین ڈالر زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
جرائم میں اضافے کی وجہ ڈیجیٹل کرنسی پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں بتائی جارہی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر جرائم ہیکنگ کے ذریعے کیے جاتے ہیں جبکہ باقی دھوکہ دہی کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں۔پچھلے سال 134 ہیکنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔