اقتدار پر قابض مسخرے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتدار پر قابض مسخرے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، عمران خان
اقتدار پر قابض مسخرے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات کے اندراج اور ”ڈرٹی ہیری” اور ”سائیکو پیتھ” کی اصطلاحات کے استعمال پر بغاوت کے الزامات کے ذریعے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس بُرے طریقے سے مسخ کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قائم کئے گئے 144 ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پرچوں اور انکی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں، اسی طرح حکومت کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کر کے یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟

مزید پڑھیں:جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹس کے بعد حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں! ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے،سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتماد ہے، ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو۔

Related Posts