ظالم دکاندار کا 15 سالہ لڑکے پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظالم دکاندار کا 15 سالہ لڑکے پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
ظالم دکاندار کا 15 سالہ لڑکے پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں ظالم دکاندار نے 15 سالہ لڑکے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے ظالم دکاندار نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے لڑکے کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالے جس پر علاقہ پولیس نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس نے قتل میں ملوث منشیات گروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیا

محراب پور کی پولیس نے تشدد زدہ 15 سالہ لڑکے کو بے دردی سے مارپیٹ کا نشانہ بنانے پر دکاندار کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے لڑکے کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کر لی۔

دکاندار نے عرفان نامی لڑکے کے پاؤں چارپائی کے ساتھ باندھ کر اس کے تلووں پر ڈنڈے برسائے جبکہ پولیس نے مقدمے میں لڑکے کو چور اور دکاندار کو بے قصور ظاہر کیا ہے۔

واقعے کی خبر ملنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ساتھ آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے دکاندار کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ایکشن لینے کے حکم پر پولیس کو نہ چاہتے ہوئے بھی حرکت میں آنا پڑا جس کے بعد دکاندار کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا اور عرفان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  مزید پڑھیں: سوات: ایف سی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات

Related Posts