عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 فیصد کمی کے بعد 85.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے

اس سے چند گھنٹوں قبل ہی تیل پیدا کرنے والے 2 بڑے ممالک سعودی عرب اور روس نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ وہ سال کے آخر تک تیل کی پیداوار کے کوٹے میں رضا کارانہ کمی کو جاری رکھیں گے۔

سعودی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پیداواری کوٹے میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنےکا فیصلہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کے لیےکیا گیا ہے۔

Related Posts