نیویارک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد کمی کے بعد 66.77 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہےجبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 فیصد کمی سے فی بیرل 72.80 ڈالر پر آگئی ہے۔
علاوہ ازیں گیس کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کی کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
کراچی، گلشنِ اقبال میں بارعایت خریداری کیلئے عوامی سہولت بازار کا انعقاد
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے نئی قیمت 272روپے فی لیٹر تک جا پہنچی جس پر عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔
وفاقی وزارتِ خزانہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 13روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس سے نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگئی۔