عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے اندرون ملک تیل کے ذخائر 2025 تک ختم ہوجائیں گے، رپورٹ
پاکستان کے اندرون ملک تیل کے ذخائر 2025 تک ختم ہوجائیں گے، رپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مندی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالر ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کیلئے مزید شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرائط قبول کرنے کی صورت میں مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 1 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کیلئے مذاکرات کا دور جاری ہے۔ دو روز بعد معاہدے کا مسودہ بھی پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے متعلق بھی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجٹ کا حجم 8 ہزار 600 ارب سے 400 ارب بڑھا کر 9900 ارب تک کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کے حساب سے مجموعی طور پر 50 روپے لیٹر تک لیوی عائد کی جائیگی۔

حکومت نئے مالی سال کیلئے آئی ایم ایف شرائط کے تحت ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 445 ارب تک لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ انکم ٹیکس کے ہدف میں 55 روپے کا اضافہ ہوگا، 6 سے 12 لاکھ سالانہ آمدن رکھنے والوں کو 2.5فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

سالانہ 15 کروڑ کی آمدنی رکھنے والوں پر حکومت 1 فیصد، 20 کروڑ آمدنی پر 2 فیصد جبکہ 25 کروڑ کی آمدنی پر 3 فیصد ٹیکس عائد کرے گی۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت سالانہ 30 کروڑ کمانے والوں کو 4 فیصد رقم کا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

Related Posts