سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Crocodile swallows 4-year-old girl in Sukkur

سکھر: خونخوار مگر مچھ 4سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا، بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔

سکھر میں صالح پٹ نارا کینال کے کنارے بچی اپنی ماں کے ساتھ بیٹھی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کردیا جبکہ بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ننھی سعیدہ کے بے بس والد نے بتایاکہ علاقے میں کھارا پانی ہے، پینے اور استعمال کے لئے میٹھے پانی کی تلاش میں یہاں تک آتے ہیں، خدارا کوئی مدد کرے شایدمیری بچی زندہ مل جائے۔

سندھ کے عوام قائد بدنام کا ماتم کررہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

بچی کے گھرمیں کہرام مچ گیاجبکہ پانی میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق بچی پر حملہ کرنے والا مگر مچھ 16 فٹ سے زائد لمبا تھا ، مگر مچھ آئے دن پانی سے نکل کر قریبی آبادی پرحملہ کردیتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایاکہ اطلاع ملنے کے باوجود وائلڈ لائف یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیاکہ خورشید شاہ کاعلاقہ ہے ، کم ازکم میٹھے پانی کی سہولت تو دے دیں ۔

محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔ خیال رہے ناراکینال میں چند ماہ پہلے بھی گیارہ سال کی بچی مگر مچھ کا نوالہ بنی تھی۔

Related Posts