بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وجے پورہ کی سڑک پر ایک مگرمچھ سڑک پر آنکلا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حال ہی میں پیش آنے والے واقعے کے دوران مقامی افراد مگر مچھ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تاہم کچھ لوگوں نے مگر مچھ کو رسیوں سے باندھ دیا۔
کراچی میں کمسن لڑکے سے مگرمچھ کے بچے بازیاب
مگر مچھ قابو میں کرنے کے بعد مقامی باشندوں نے پولیس کو واقعے سے مطلع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمۂ جنگلات کے حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ اتفاق سے کرناٹک کی سڑک پر آنکلا جبکہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ مقامی افراد کی مدد سے مگرمچھ کو دریائے کرشنا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں محکمۂ جنگلی حیات سندھ (سندھ وائلڈ لائف) نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن لڑکے سے مگر مچھ کے بچے بازیاب کرالیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محکمۂ جنگلی حیات سندھ نے اگست 2020 میں کہا کہ ہمارے اہلکار حسنین اور نعیم نے کمسن تاجر لڑکے کے غیر قانونی قبضے سے مگر مچھ کے بچے بازیاب کرائے تاہم لڑکے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔