کیا آپ نے نیٹ فلکس کی نئی فلم ’10 ڈیز آف اے گڈ مین‘ دیکھی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی ترک فلم 10 ڈیز آف اے گڈمین ریلیز کردی گئی ہے۔

ناول پر مبنی اس فلم کی کہانی ایک وکیل صادق کے گرد گھومے گی جس کی زندگی مافیا، انسانی سمگلروں اور قاتلوں کی دنیا میں قدم رکھتے ہی بدل جاتی ہے۔

فلم کی کہانی مہمت ایروگلو نے لکھی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فلم کو دیکھنا چاہئیے یا نہیں؟

کہانی

فلم کی کہانی ایک وکیل اور خفیہ جاسوس صادق کے گرد گھومے گی جس کی زندگی مافیا، انسانی سمگلروں اور قاتلوں کی دنیا میں قدم رکھتے ہی بدل جاتی ہے۔

اس فلم میں ایک وکیل کی کہانی بیان کی جائے گی جو جاسوس  بن کر ایک عام آدمی سے اینٹی ہیرو میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اچھے یا برے ہونے کے بارے میں اہم سوالات کے جوابات تلاش کرتا ہے۔

برائی سے بھری اس دنیا میں صادق ایک اچھا آدمی بننے کی جدوجد کررہا ہے اور اسی دوران وہ چارخواتین کی مدد کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

کاسٹ

فلم کی کاسٹ میں نیجات ازلر، نور فتح اوگلو، سینی گرلر، لیداالیسن، لیدا اکدوگن، اردل یلدز، اٹا ارٹمان، اسرا رونابار، بارس فالے ، یوردیئر اوکر، رضا کوگالو اور کبیر شامل ہیں۔

فلم کا بہترین سین

میرے خیال میں فلم کا بہترین سین وہ تھا جب صادق اپنی سابقہ اہلیہ اور اس کے امیر شوہر کو مزا چکھاتا ہے۔

فلم دیکھنی چاہئیے یا نہیں؟

اگر آپ بھی تھرلر اور پراسرار فلموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں تو آپ کو یہ ضرور دیکھنی چاہئیے ، دوگھنٹے کی اس فلم سےآپ بھرپور لطف اٹھائینگے۔

Related Posts