نواز شریف پر تنقید، بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پر تنقید، بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان جاری کردیا
نواز شریف پر تنقید، بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان جاری کردیا

اسلام آباد: معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فنون لطیفہ اور مختلف طبقات کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو قابل احترام شخص قرار دیدیا۔

بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرگردش کررہا تھا جس میں انہوں نے نام لئے بغیر ن لیگ کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا مجھے کچھ دن قبل آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر ہوا تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ کہہ ڈالا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں۔

سینئر اداکارہ کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا کیونکہ یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر میری بات کو جو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور درخواست کرتی ہوں یہ سب نہ کیا جائے، کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہتی۔

عائشہ عمر کا ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان سب ہمارے لیڈرز ہیں اور میں سب کی عزت کرتی ہوں، سب نے کچھ اچھے کام کیے ہیں لیکن سب سے غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔

Related Posts