پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے 75 ملین ڈالر دے گا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب نے معاہدے کا اعلان کیا اور تصویر شیئر کی۔ جس میں اسٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔
قبل ازیں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا
انٹرویو کے دوران رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر الزامات کے بعد کوچ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ رونالڈو کو اب ہم مانچسٹر یونائیٹڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔