کراچی میں لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزمان نوجوان کو زخمی کرکے فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi Police helps robberies

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان نے حارث سومرو نامی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جبکہ اس کے ساتھ موجود لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔

ڈیفنس کے علاقے خیابانِ بخاری میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے دوران پیدل جانے والے حارث سومرو پر کار سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور لڑکی کو گاڑی میں سوار کرکے لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار

خیابان تھانے کی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ کچھ عینی شاہدین کے بیانات سے واقعے کی تفصیلات پر تحقیق جاری ہے۔ زخمی نوجوان حارث سومرو کو گردن میں گولی لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حارث کے مطابق دُعا منگی نامی اس کے ساتھ چلنے والی لڑکی اس کی دوست تھی جسے نامعلوم ملزمان نے حارث کو گولی مارنے کے بعد اغوا کر لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر شکار پور میں خطرناک وین حادثے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے  ڈرائیور کو مبینہ طور پر واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے  گرفتار کر لیا ہے۔

شکارپور کے علاقے رستم چوک کے قریب وین اور رکشے کے مابین شدید تصادم کے باعث 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس کا سبب وین میں بریک فیل بتایا جاتا ہے۔

حادثے کے دوران وین بریک فیل ہونے کے باعث نہ صرف رکشے سے ٹکرائی بلکہ بے قابو ہو کر ایک کریانہ اسٹور میں جا گھسی جس سے کافی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: شکارپور میں خطرناک حادثے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ، ڈرائیور گرفتار

Related Posts