راشد منہاس روڈ پر کرکٹرز سے منسوب مزیدارفاسٹ فوڈ پیش کرنے والا کیفے دریافت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر دستیاب فاسٹ فوڈ ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے جبکہ روشنیوں کے شہر میں جاری تیز رفتار زندگی فاسٹ فوڈز کی اہمیت میں دو گنا اضافہ کردیتی ہے۔

خاص طور پر راشد منہاس روڈ کے کرکٹرز کیفے میں پیش کردہ فاسٹ فوڈ کو عوام بے حد پسند کرتے ہیں۔ آج کل ٹی 20 ورلڈ کپ کے چرچے عام ہیں جبکہ کیفے میں زیادہ تر کھانے کو کرکٹ سے منسلک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ نے چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ ابھی تک نہیں کھایا؟ 

کرکٹرز کیفے والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کیفے کا نام بڑا سوچ سمجھ کر رکھا تھا۔ ہم سب خود کرکٹرز ہیں۔ہمارا سب سے زیادہ مشہور آئٹم گرلڈچکن برگر ہے جس کا نام ویرات کوہلی کی عرفیت دی رن مشین پر رکھا گیا ہے۔

کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیف آئٹمز میں ہمارا سب سے اہم آئٹم دی کنگ برگر ہے جو ہم نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام پر رکھا ہے۔ ہم نے اپنے پورے مینو کو کرکٹرز کی عرفیتوں (نیک نیم) پر ڈیزائن کیا ہے۔

بابر اعظم کے متعلق کرکٹرز کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے قومی ٹیم کے کپتان کے نک نیم سے اپنے بہترین آئٹم کو منسوب کیا۔ اگر عوام ہمارے ہاں کھانے کیلئے کرکٹنگ شرٹ میں آئیں تو ان کو 15سے20 فیصد تک رعایت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹرز کی پوری ٹیم ہمارے پاس لنچ یا ڈنر کرنے کیلئے آئے تو ان سے بھی خاص رعایت کرتے ہیں۔ ہم 250 روپے سے لے کر 800 روپے تک مختلف آئٹمز کو فروخت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راشد منہاس روڈ پر واقع کرکٹرز کیفے میں  برگرز کے علاوہ وسیع ورائٹی میں فاسٹ فوڈز دستیاب ہیں جن میں اسٹرپس، پیزا فرائز، گائرو اور برگر وغیرہ شامل ہیں جن کو عوام الناس کے ساتھ ساتھ کرکٹرز بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

 

Related Posts