کرکٹر رضوان کا قرآن سے والہانہ لگاؤ، دوران سفر تلاوت کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین محمد رضوان کی ایسی مختلف ویڈیوز  وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں محمد رضوان کا دین سے قریبی لگاؤ  واضح ہوتا ہے اور ایک بار  پھر رضوان کی قرآن پڑھنے کی ویڈیو نے شائقین کے دلوں کو گرما دیا ہے۔

ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو قومی ٹیم کے ایشا کپ 2022 کے لیے دبئی پہنچنے کی ہے۔

ویڈیو میں قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو بس میں مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم رضوان کو اس ویڈیو میں بس میں بھی قرآن پاک پڑھتے دیکھا گیا۔

رضوان کی ویڈیو سے لیا گیا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں صارفین انھیں خوب سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز  ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچی تھی۔

Related Posts