اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری اور ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔ مرحوم کرکٹر کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5بجے ایچ 11 قبرستان میں ہوگی۔
ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
نمازِ جنازہ میں معروف کرکٹرز اور مشہورومعروف شخصیات شریک ہوں گی۔ نوشاد علی پی سی بی کے سیلیکٹر اور ٹیم منیجر کے علاوہ دیگر کئی عہدوں پر ملک کیلئے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف اور دیگر بورڈ اراکین و ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
کرکٹ بورڈ میں نوشاد علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم نوشاد علی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔