لاہور: ایشیا کپ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی۔
دونوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور پہنچیں گی۔ سری لنکا اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ گزشتہ روز کینڈی میں کھیلا تھا۔
یاد رہے کہ افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کو شیڈول ہے۔ اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم آج ٹریننگ کرے گی۔
ایشیا کپ2023: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز سے پاکستانی ویمنز ٹیم کے مصروف انٹرنیشنل سیزن کا آغاز آج سے ہورہا ہے اور کپتان ندا ڈار جیت کے ذریعے ابتدا کرنے کے بارے میں پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔
جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔