کراچی: ملک میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں۔
غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ تاکہ ڈالر کی قلت کے اصل محرکات کا معلوم کیا جاسکے۔
ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔
مزید پڑھیں:آئندہ ہفتے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا امکان
ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کئے گئے ہیں، جن کا پتہ لگایا جائے گا۔