شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10

کراچی:اسٹیل ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمدکرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال مشکوک موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نے مختلف واردتوں کا انکشاف کیا۔دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں اور چھینا جھپٹی سے حاصل رقم سے منشیات خریدتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گرفتار ملزمان میں کمار، محمد عاصم، محمد فہیم، خرم جاوید اور شان شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع ایسٹ شہر سے موبائل اسنیچینگ اور چوری کئے گئے 40 موبائل فونز برآمدکرلئے گئے، ایس ایس پی ایسٹ کیہدایت پر ASP معاوف عثمان نے برآمد شدہ مسروقہ موبائل مالکان کے حوالے کردیے، بہتر کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دی گئی۔

برآمد شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے، موبائل فون واپس ملنے پر مالکان نے ایس ایس پی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان علاقۂ غیر فرار، پولیس کا گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف

Related Posts