اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے 3 لاکھ کورونا ویکسینز لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج صبح کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچا۔ طیارے میں بیجنگ سے کورونا ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان لائی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوپہر 12 بجے کورونا ویکسین لے کر دوسرا جبکہ رات 12 بجے تیسرا طیارہ بھی وطن واپس پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
پی آئی اے کے 3 بوئنگ 777 طیارے گزشتہ روز ایک اور 10 لاکھ ویکسینز کی کھیپ پاکستان لانے کے لئے بیجنگ روانہ ہوئے۔ قبل ازیں پی آئی اے کے 3 طیارے 10 لاکھ خوراکوں کی کھیپ لیکراسلام آباد پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: چین سے مزید کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کی تیاریاں مکمل