ملک بھر میں کورونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ، وائرس سے 2 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 مثبت نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 14 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 854 جبکہ جاں بحق افراد 30 ہزار 638 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 پاکستانی شہری وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 490 ہو گئی جبکہ وائرس کی تشخیص کیلئے کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 8 ہزار 748 ٹیسٹ کیے گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ اور پنجاب متاثر ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 333 افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 617 جاں بحق ہوئے، سندھ میں وائرس کے 5 لاکھ 95 ہزار 466 کیسز رپورٹ جبکہ 8 ہزار 253افراد انتقال کر گئے۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 لاکھ 24 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 6 ہزار 375 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان میں کورونا سے 36 ہزار 32افراد متاثر جبکہ 378 جاں بحق ہوگئے۔