جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ77 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 8 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 77 لاکھ 16 ہزار246 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 8 ہزار924افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار269 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 14لاکھ 15ہزار363 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ45 لاکھ 91ہزار959 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار94 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 60 ہزار 672 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 474 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 1704 مزید افراد متاثر، 82مزید جاں بحق