دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 45 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 55 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 45 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 55 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 45 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 55 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ  55 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار155 افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 55 ہزار 226 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 7 ہزار 498 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 395ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ23 لاکھ 72ہزار534 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ 98 ہزار897 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ترکی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 71 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 48 ہزار 522 افراد متاثر ہوئے جبکہ  کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 80 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ، 71 مزید شہری جاں بحق

Related Posts