دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 38 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 41 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 38 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 41 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 38 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 41 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ38 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ  41 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 38 لاکھ 6ہزار583 افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 41 ہزار 635 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 17 ہزار 862 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 3 لاکھ 48 ہزار 232ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ18 لاکھ 16ہزار716 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار370 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ترکی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں، 105 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 45 ہزار 977 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر، 105 مزید جاں بحق

Related Posts