جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ89 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 89لاکھ 83 ہزار 531 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 93 ہزار 571 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3 ہزار 81 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 24ہزار439 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ7 لاکھ 65 ہزار521 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 67لاکھ 21ہزار358 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 76 ہزار 929 افراد متاثر اور 7 ہزار 696 انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق