گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی پی ٹی آئی کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی پی ٹی آئی کامیاب
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی پی ٹی آئی کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو: گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے جی بی ایل اے 3 کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آ گئے۔

نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف کے امیدوار سہیل عباس نے 6 ہزار 873 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال رہے جن کے پلڑے میں 4 ہزار 678 ووٹ آئے۔

مسلم لیگ (ق) کے کیپٹن (ر) محمد شفیع تیسرے نمبر پر عوام کے ووٹ سمیٹنے میں کامیاب رہے جنہیں عوام نے 4 ہزار 654 ووٹ دئیے جبکہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے امیدوار آفتاب حیدر کو 3 ہزار 670 ووٹ ملے۔

سہیل عباس کی کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان، رہنما اور وفاقی حکومت کے عہدیداران نے مسرت کا اظہار کیا  جبکہ کارکنان نے نعرے لگائے اور آتشبازی بھی کی۔ قبل ازیں تحریکِ انصاف کے امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث انتخابات کا عمل ملتوی کیا گیا تھا۔

سہیل عباس جعفر شاہ کے صاحبزادے ہیں جنہیں تحریکِ انصاف نے ٹکٹ دے کر عوام کا منتخب نمائندہ بنا دیا۔ سہیل عباس کی کامیابی پر جی بی ایل اے 3 کے عوام بھی خوش نظر آتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں  ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

 حلقے میں پولنگ کیلئے 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں 31 مرد جبکہ 35 خواتین ووٹرز کیلئے مختص تھے۔ 7 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین و حضرات دونوں  نے ووٹ کاسٹ کیے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، حلقہ ایل اے 3 میں ووٹنگ کا عمل شروع

Related Posts