جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ59 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 43 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 59لاکھ 40ہزار 130افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 43 ہزار 153افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 791 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 56لاکھ 36ہزار 601ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ89 لاکھ 60 ہزار376 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 55لاکھ 35ہزار810 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن دوبارہ کورونا کا شکار