دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 62ہزار ہلاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 62ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 62ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 5 کروڑ 7لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر5 کروڑ 7 لاکھ 40 ہزار558افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 62ہزار168) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 92ہزار621فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 81ہزار476 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ57 لاکھ 96ہزار914افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 35لاکھ 88ہزار855افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، برطانیہ8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 44 ہزار 839 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ مجموعی طور پر6  ہزار 977 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کے 3 لاکھ 44 ہزار 839 افراد کورونا وائرس کا شکار