کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 81ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 81ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 81ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 77لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 81ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 77لاکھ 46 ہزار 53افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 81 ہزار435) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 68 ہزار 736 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 83 لاکھ 17 ہزار288  ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ83  لاکھ 47 ہزار330 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 82لاکھ 48ہزار552افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، اسپین 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 10 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 317 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 580 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 385 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

Related Posts