دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ9لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 6ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ9لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 6ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ9لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 6ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 9 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 49 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 24کروڑ 9 لاکھ 12ہزار870 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 49لاکھ 6 ہزار 505 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا سے 12لاکھ 63 ہزار افراد متاثر، 28ہزار252جاں بحق

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں سے 500 یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

وائرس سے متاثرہ 79 ہزار 387افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 78لاکھ 53 ہزار492 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 77 لاکھ 74ہزار105 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 81لاکھ 52 ہزار 873 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 57لاکھ 38ہزار585 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 40لاکھ 53 ہزار573 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 43 ہزار880 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 52ہزار10 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 16لاکھ 27 ہزار 476 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 2ہزار727 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts