دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 51لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ 39ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 51لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ 39ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 51لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ 39ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 51لاکھ 77 ہزار 275 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 39ہزار 869افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3 ہزار 386 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 88لاکھ 7 ہزار614 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 87 لاکھ 4 ہزار228 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 20 کروڑ 17لاکھ 29 ہزار792 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 18لاکھ 16 ہزار668 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 32لاکھ 36 ہزار921 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 77 ہزار737 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 42 ہزار688 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 9لاکھ 89 ہزار 164 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 86ہزار590 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

سب سے زیادہ جو ممالک کورونا سے متاثر ہوئے ان میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار792 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار570 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.45فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ، 58مزید شہری جاں بحق

Related Posts