جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 46 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 41لاکھ 22 ہزار 263 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 22ہزار 559افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3 ہزار 736 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87لاکھ 80 ہزار404 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 86 لاکھ 76 ہزار668 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 20 کروڑ 7لاکھ 19 ہزار300 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 15لاکھ 61 ہزار156 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 31لاکھ 63 ہزار افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 74 ہزار547 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 42 ہزار46 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 9لاکھ 58 ہزار 899 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 85ہزار205 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 97 ہزار 887 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 ہزار 580 شہری جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ 1 روز کے دوران ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.2 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 83 مزید شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61ہزار128 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار597 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.03فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 97ہزار افراد متاثر، 26ہزار580جاں بحق