دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 17کروڑ 10لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 56 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 35 لاکھ 56ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 10لاکھ 33ہزار 238افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 35 لاکھ 56ہزار 724افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 91ہزار 989افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 43لاکھ 39 ہزار 237ہے۔1 کروڑ 42لاکھ 47 ہزار 248مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 31 لاکھ 37ہزار 277افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 40لاکھ 43ہزار 68افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 80لاکھ 47ہزار 534افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 9 ہزار 544افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 29ہزار 127افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 65لاکھ 15ہزار 120افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 62ہزار92انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 21 ہزار 53 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 20 ہزار 779 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 779 جاں بحق

قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق یکم جون سے چودہ جون تک تمام اکانومک اور سوشل سیکٹر پر ہوگا تاہم بنیادی ضروریات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، ملائشین حکومت کا 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

Related Posts