اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 170نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 291مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26ہزار 93افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 28ہزار967 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.58 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 76لاکھ 62ہزار 867ہو گئی جبکہ کورونا کے 291مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 7 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 28,967
Positive Cases: 170
Positivity %: 0.58%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 291— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 7, 2022