دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 48 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 48 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 48 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 35 لاکھ 48ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 6لاکھ 36ہزار 82افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 35 لاکھ 48ہزار 814افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 92ہزار 20افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44لاکھ 70 ہزار 386ہے۔1 کروڑ 43لاکھ 78 ہزار 366مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 26 لاکھ 16ہزار 882افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 40لاکھ 35ہزار 318افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 78لاکھ 94ہزار 800افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 9 ہزار 421افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 25ہزار 998افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 64لاکھ 71ہزار 600افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 61ہزار142انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 18 ہزار 936 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار736 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 697نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق

قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق یکم جون سے چودہ جون تک تمام اکانومک اور سوشل سیکٹر پر ہوگا تاہم بنیادی ضروریات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، ملائشین حکومت کا 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

Related Posts