جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 34 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 70لاکھ 41ہزار 380افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 34 لاکھ 68ہزار 663افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا سے متاثرہ 97 ہزار 448افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 56لاکھ 21 ہزار 676ہے۔1 کروڑ 55لاکھ 24ہزار 228مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
مجموعی طور پر 14 کروڑ 79لاکھ 51 ہزار 41افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 38لاکھ 82ہزار 333 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 65لاکھ 28 ہزار 846افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 3 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت کے 2 لاکھ 99 ہزار 296 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4 لاکھ 48 ہزار291انتقال کر گئے۔
متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، جرمنیئ نویں جبکہ اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت میں کورونا سے تباہی پھیل گئی، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ کورونا بحران میں بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت 2019کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی۔
بھارت میں آج سے 3 روز قبل 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مجموعی طور پر 22 ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد رہی۔ قبل ازیں 250 کے قریب ڈاکٹرز بھی جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل، مودی نے مقبولیت کھودی