پاکستان میں کورونا کے باعث 20 ہزار 251 افراد جاں بحق، متاثرین 9لاکھ سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے باعث 20 ہزار 251 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 552 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 ہزار84 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 74 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس میں مبتلا 3 ہزار826 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 392مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 62ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 27لاکھ 79 ہزار 296ہوگئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار 971کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 8 ہزار 118، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 29ہزار 413جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 517 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 80ہزار 312کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 739 جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 482 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

 پنجاب میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ 9 ہزار 768 افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 924، اسلام آباد میں 745، آزاد کشمیر میں 528، بلوچستان میں 270 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک بھر میں  فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 620ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹس مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 96 فیصد رہی۔ 

خیال رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 34 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 70لاکھ 41ہزار 380افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 34 لاکھ 68ہزار 663 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 34 لاکھ 68ہزار ہلاک

Related Posts