بھارت میں کورونا کا قہر، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل، مودی نے مقبولیت کھودی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمانوں کے قتل عام کے اعلان پر بھارتی حکومت کی مجرمانہ خاموشی
مسلمانوں کے قتل عام کے اعلان پر بھارتی حکومت کی مجرمانہ خاموشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی : بھارت میں کورونا سے تباہی پھیل گئی، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا بحران میں بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت 2019کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی۔

بھارت میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 76 ہزار سیزائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ہندوستان کی 22 ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی جان سے جا چکے ہیں۔

مودی کی مقبولیت
کورونا کی وباء مودی سرکار کو بھی لے ڈوبی، حکومت کی بدترین کارکردگی پر وزیراعظم نریندرمودی کی مقبولیت 2019کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ عوام مناسب سہولیات نہ ملنے کا قصور وار نریندرا مودی کو ٹھہرانے لگے ہیں۔ بھارتی عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے، حکام عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

کورونا کی سنگارپور ساخت
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ سنگاپور میں کورونا کی نئی ساخت سامنے آئی ہے جو بچوں کے لیے کافی خطرناک ہے اس لیے وہاں سے فضائی سروسز بند کردینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ قسم تیسری لہر کی شکل میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں بچوں کے لیے ویکسین کے متبادل کو ترجیحی بنیاد پر شروع کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجریوال کے ٹوئٹ پر سب سے پہلے بھارت میں سنگاپور کے ڈپلومیٹک مشن نے اعتراض کیا۔

بھارت کی سنگاپور سے معذرت
کورونا کی سنگاپور ساخت کے حوالے سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ٹوئٹ پرسنگاپور نے بھارتی سفیر کو طلب کرلیا اور بھارتی رہنما کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا جس کے بعدبھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس تنازعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کا بیان بھارت کا بیان نہیں ہے۔ انہیں حکومتی پالیسی پر بولنے کا حق نہیں ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باہمی دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بھارت میں کیسز کی تعداد
بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اور ویکسی نیشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts