دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 83ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 83ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 83ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 32 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ  75لاکھ 47ہزار 73افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 32 لاکھ 83 ہزار911  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 8 ہزار 585 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 732ہے۔1 کروڑ 91 لاکھ 79 ہزار 945 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 49لاکھ 75 ہزار 430 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ18  لاکھ 92 ہزار 676 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 120 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 54 ہزار 240 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 797جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ، 120مزید شہری جاں بحق

Related Posts