جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 لاکھ 49 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے جبکہ 21 لاکھ 49 ہزار 461 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 10ہزار260 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58لاکھ 41ہزار223 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 7 کروڑ22 لاکھ 92ہزار984 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 32 ہزار812 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید وائرس میں مبتلا شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 914 افراد متاثر جبکہ 11 ہزار 376 انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق