اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزار 266افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 384 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 9ہزار 406ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.20 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار 676 ہو گئی جبکہ کورونا کے 58مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 21 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,406
Positive Cases: 113
Positivity %: 1.20%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 58— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022