پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 8 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار 856 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 95 ہزار627 افراد متاثر جبکہ 17 ہزار 117جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 771ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10اعشاریہ 17 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک ہفتے میں بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔ پورے ملک میں دستیاب آکسیجن کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہوسکتی۔ ریاست نے کالعدم تنظیم والے معاملے پر اپنی رٹ پر سمجھوتا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا،فواد چوہدری

Related Posts