اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار 63 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 727 افرا جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 455 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 101 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42 لاکھ 35 ہزار 329 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 9 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 43 ہزار 222 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 467 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 15 ہزار 791، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 594 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 334 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 268 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 207، گلگت بلتستان میں 90، بلوچستان میں 148 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کا تناسب 5 روز سے مسلسل بڑھ رہا ہے،اسد عمر