پاکستان میں یکم ستمبر کے بعد کورونا سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں یکم ستمبر کے بعد کورونا سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
پاکستان میں یکم ستمبر کے بعد کورونا سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوئے جو گزشتہ ماہ یکم ستمبر کے بعد سب سے زیادہ اموات ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار654 ہو گئی ہے ۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 429 صحتیاب ہوئے۔اب تک 3 لاکھ 7 ہزار 69 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 40 لاکھ 74ہزار 24ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32ہزار 62ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 41 ہزار 713، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار559، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 669افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 996، گلگت بلتستان میں 4 ہزار47جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 579، پنجاب میں 2 ہزار 298، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265جبکہ بلوچستان میں 147 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 194، آزاد کشمیر میں 81جبکہ گلگت بلتستان میں 90افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کوروناکے مزید 5 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

Related Posts