پاکستان میں کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 22 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 638 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 805 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار640 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 40 لاکھ 41 ہزار 962ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 465 ٹیسٹ ہوئے۔ 

وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 مزید شہریوں کی حالت تشویشناک ہوئی جس سے وائرس کے مجموعی تشویشناک کیسز 567 ہو گئے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 41 ہزار 474، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار425، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 644افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 913، گلگت بلتستان میں 4 ہزار33جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 574، پنجاب میں 2 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265جبکہ بلوچستان میں 146 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 194، آزاد کشمیر میں 81جبکہ گلگت بلتستان میں 90افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، اپوزیشن کا جلسہ روکا جائے۔خرم شیرزمان 

Related Posts