پاکستان میں کورونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ، 12 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ، 12 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ، 12 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 932 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 570 جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 396 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 458 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 38 لاکھ 57 ہزار 845 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 893 ٹیسٹ کیے گئے۔ 

وائرس کے باعث ملک بھر میں 483 افراد کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مزید شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 ہے۔وائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ شہری صوبہ سندھ میں موجود ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے  1 لاکھ 40 ہزار 131 افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 549 افراد انتقال کر گئے، پنجاب میں 1 لاکھ 687 متاثر جبکہ 2 ہزار 257 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 329 افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 263 انتقال کر گئے۔ اسلام آباد میں 17 ہزار 296 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 188 افراد جاں بحق ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 89 جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 15 ہزار 520 افراد کورونا کاشکار ہوئے جن میں سے 146 انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 3 ہزار 45 افراد کورونا کا شکار ہوئے  جن میں سے 78 انتقال کر گئے۔ وائرس نے سندھ کے بعد سب سے زیادہ پنجاب کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔فواد چوہدری

Related Posts