پاکستان میں کورونا کے 492نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 492نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 492نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 492نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 46 ہزار 744افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 445 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

وزیراعظم کی عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20ہزار 361ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.42 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 20ہزار 127ہو گئی جبکہ کورونا کے 169مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 957مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 592 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 707 ہو گئی۔ سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 88 ہزار 93افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 145جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 10 ہزار 398افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 585 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 20 ہزار508 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 326جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار  850 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 27 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 465 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار654افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 776افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts