اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 303نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 22 ہزار 191افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 331افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 30ہزار300 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 71لاکھ 75ہزار 808ہو گئی جبکہ کورونا کے 493مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 21 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 30,300
Positive Cases: 303
Positivity %: 1.00%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 493— NFRCC (@NFRCCofficial) March 21, 2022