او آئی سی ٹریفک پلان، اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت مختلف علاقے آج سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

او آئی سی ٹریفک پلان، اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت مختلف علاقے آج سے بند
او آئی سی ٹریفک پلان، اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت مختلف علاقے آج سے بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل ٹریفک پلان جاری کردیا جس کے تحت ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں کو عام ٹریفک کیلئے آج سے بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا ٹریفک پلان سامنے آگیا۔ 21 سے 24 مارچ تک ریڈ زون کے ساتھ ساتھ سرینا چوک، ایکسپریس چوک، اسٹیٹ بینک چوک اور ایوب چوک بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہارس ٹریڈنگ، حکومت کی سپریم کورٹ سے آئین کی تشریح کی درخواست

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو آمدورفت کیلئے متبادل راستے استعمال کرنا ہوں گے۔ ریڈ زون میں داخلی اور اخراجی راستوں کے طور پر سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کو استعمال کیا جاسکے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں مخصوص اجازت نامے کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ سری نگر ہائی وے، مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے پر مختصر دورانیے کیلئے غیر اعلانیہ رکاوٹیں بھی لگائی جائیں گی۔

پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر سفر ضروری ہو تو آغاز میں کم از کم 15 منٹ وقت کا مارجن رکھا جائے۔

Related Posts