پاکستان میں کورونا کے765نئے کیسز رپورٹ، 22مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے765نئے کیسز رپورٹ، 22مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے765نئے کیسز رپورٹ، 22مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 765نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 22 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 10ہزار 986افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 218شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34ہزار296ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ64 لاکھ 98ہزار814ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.23فیصد رہی جبکہ وائرس کے 981مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  2 ہزار 307 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 45ہزار245ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 35 ہزار 523ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 5 لاکھ 1 ہزار 758افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 504جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 68ہزار635کیسز اور 8 ہزار73 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 16 ہزار 273افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 274انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 352 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 375 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 43ہزار 14افراد کورونا سے متاثر اور 788جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512کیسز اور 190 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 442 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار14 انتقال کر گئے۔

Related Posts