پاکستان میں کورونا کے 706نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 706نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 706نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 71 ہزار 28 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 414 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ48لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 71ہزار ہلاک

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار486 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ6 لاکھ 59ہزار ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.42فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 408 ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  کورونا ویکسین نہ لگوانے سے کیسز میں کمی کے باوجود ہم کمزور رہینگے۔

آج سے 7 روز قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور میں ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت رپورٹ سامنے آئی ہے۔

Related Posts